۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا

حوزہ/کورونا سے مرنے والوں کے لیے ہمارے فقہاء کا حکم یہی ہے کہ جس طرح عام حالات میں مردوں کو کفن دفن کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا نے کرونا وائرس سے مرنے والوں کے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فقہاء کا حکم یہی ہے کہ جس طرح عام حالات میں مردوں کو کفن دفن کیا جاتا، کسی بھی صورت میں میت کو جلانے کی اجازت نہیں ہے۔

بیانیہ کا متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

اللھم کل اشف مریض

کورونا سے مرنے والوں کے لیے ہمارے فقہاء کا حکم یہی ہے کہ جس طرح عام حالات میں مردوں کو کفن دفن کیا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مرنے والوں کے لیے بھی یہی حکم ہے۔کسی بھی صورت میں میت کو جلانے کی اجازت نہیں ہے۔ جیسا کہ کمشنر کی جانب سے جلانے کا آڈر آیا تھا لیکن بر وقت ذمہ داروں کی کاروائی کی بنا پر یہ آڈر کمشنر نے واپس لے لیا ہے۔ ہم ان ذمہ داروں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے بر وقت کاروائی سے ملک کو ایک اور خلفشار سے بچا لیا۔ اور اسی کے ساتھ کمشنر صاحب کے بھی ہم شکرگزار ہیں۔ اسی کے ساتھ ہم قبرستان کے منتظمین سے گزارش ہے کہ وہ شرعی طریقے سے کفن دفن کامعقول و اطمینان بخش انتظام کریں تاکہ کسی کو بھی کسی طرح سے ایسے نازک مرحلے اور موقعے پر سوء استفادہ کا موقع نہ ملے۔

مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .